Share |

شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ لوگ بہت خاص ہوتے ہیں جنہیں وطن کے دفاع کے لیے چن لیا جاتا ہے، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ لوگ بہت خاص ہوتے ہیں جنہیں وطن کے دفاع کے لیے چن لیا جاتا ہے ۔ 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جب بھی بلاوا آیا اس غیور قوم کے بہادر بیٹوں نے کبھی مڑ کر نہیں دیکھا، آج شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد وطن میں سُکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کا دشمن پاکستان پر میلی آنکھ رکھے ہوئے ہے لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com