Share |

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کوفیملی اسٹیشن قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے باعث اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کوفیملی اسٹیشن قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے جو بین الاقوامی اداروں کے پاکستان پر اعتماد کی مظہر ہے ،اس اقدام کے بہت مثبت اثرات برآمد ہونگے، اس فیصلے سے اعتماد سازی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے یہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماضی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2008ءمیں اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں بم دھماکہ ہوا ،اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد وہاں واقع مختلف ممالک کے سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں سکیورٹی صوتحا ل کے حوالے سے خاصا اضطراب پیدا ہو گیا تھا،ایسے میں اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو نان فیملی اسٹیشن قرار دے دیااور یہ سلسلہ دس سال جوں کا توں رہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دفترخارجہ ،اقوام متحدہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا جیسے ہی سکیورٹی صورتحال کو سنبھالنے اور دہشت گردی کو شکست دینے میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی تو وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ اور ان کی ایجنسیز پر زور دیا کہ اب سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے لہذا اب اقوام متحدہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com