Share |

آئندہ مالی سال( 2019-20ئ) کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اکنامک ایشوز: اسلام آباد ۔(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے اقتصادی جائزہ رپورٹ 2018-19ء پیر کو جاری کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ 11 جون 2019 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کا اجراءہر سال بجٹ سے قبل کیا جاتا ہے جس میں قومی معیشت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ اکنامک سروے رپورٹ میں دوران سال معیشت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور معاشی اہداف کے حصول سمیت نمایاں معاشی کامیابیوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعداد و شمار سے آئندہ بجٹ کے خدوخال اور
ترجیحات کے تعین میں بھی مدد حاصل ہوتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت منگل کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جس میں سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر شعبوں کی شرح نمو کی بڑھوتری اور ملک کے مسائل کے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ سال 2019-20ءکا بجٹ غریب دوست ہو گا اور ملکی معیشت کی پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com