Share |

پاک فوج اور پشتون قوم کے لئے ہتک آمیز رویہ یا خیالات کبھی نہیں رکھ سکتی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میرے نام سے فیس بک اور ٹویٹر پر بے شمار جعلی اکائونٹ بنے ہیں، جن سے شر انگیز مواد شائع کیا جا رہا ہے۔ وزیرستان کے معاملے کے بارے میں منگل کو ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ میرے نام سے فیس بک اور ٹویٹر پر بے شمار جعلی اکاونٹ بنے ہوئے ہیں جن پر شر انگیز مواد شائع کیا جا رہا ہے وزیرستان کے معاملے کے بارے میں، میرا ان اکائونٹس سے کوئی تعلق نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ میں پاک فوج اور اپنی پشتون قوم کے لئے ہتک آمیز رویہ یا خیالات کبھی نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں قبائلیوں کا مستقبل بہت روشن ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com