Share |

مدینہ کی اسلامی ریاست کے نام پر قوم کوبدترین دھوکہ دیا گیا،دینی قوتیں متحد ہو کر استعماری قوتوں کو ناکام بنائیں:سینیٹر سراج الحق

لاہور (اکنامک ایشوز آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کا قبلہ وہ نہیں جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا، ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے موجودہ اور سابقہ حکمران برابر کے مجرم ہیں ،ملک کو گھمبیر صورتحال سے نکالنے کے لیے اسلام کے لافانی نظام کو اپنایا جائے ،ہماری تمام پریشانیوں اور مشکلات کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے ،ذلالت اور پستی سے نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ ہم تائب ہو کر قرآن کے نظام کو نافذ کردیں،استعماری قوتوں کے آلہ کار ملک میں اسلامی نظام کا راستہ روک رہے ہیں، تمام دینی قوتوں کو متحد ہو کر انہیں ناکام بناناچاہیے ،مدینہ کی اسلامی ریاست کے نام پر قوم کوبدترین دھوکہ دیا گیاہے ،قیام پاکستان کے وقت ملک میں قرآن کا نظام نافذ کردیا جاتا تو آج ہم دنیا کی سپر طاقت ہوتے ۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com