Share |

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کسٹم کے حوالے سے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیاء میں تیزی س وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کو ممنوعہ اشیاء اورمنشیات کی تجارت کے خاتمے کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،سمگلنگ کے روک تھام میں کسٹم کا بہت اہم کردار ہے، افغانستان بارڈر پر باڑ کا کام جلد مکمل ہو جائے گا، ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدوں پر باڑ لگا رہے ہیں۔ انہوںنے یہ بات ہفتہ کو کسٹم ہاوس میں کسٹم کے حوالے سے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ممنوعہ اشیاء کے بہائو کو روکنے کیلئے محکمہ کسٹم کی کارگردگی کوسراہتے ہوئے صدر مملکت نے کسٹم حکام پرزوردیا کہ وہ بدعنوانی پر نظررکھنے کے ساتھ ساتھ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے، سمگلنگ کے روک تھام میں کسٹم کا بہت اہم کردار ہے منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے کسٹم کو سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنا ہو گا،منشیات کی سمگلنگ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com