Share |

سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودقریشی کا حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ملتان ۔12 جنوری (اے پی پی) عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم کا705واں سہ روزہ عرس مبارک ہفتے کی صبح ملتان میں شروع ہوگیا، سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے روایتی طورپر مزار کو غسل دیکر عرس کی تقریبات کاافتتاح کیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے معاشرہ میں امن ، رواداری اور بھائی چارہ کے فروغ پر زور دیا اور شرکا سے کہا کہ وہ عظیم صوفی بزرگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرتی بھلائی کےلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے کوامن اورمحبت کاگہوارہ بنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے باوجود عرس کی تقریبات میں اتنے بہت سے عقیدت مندوں کی شرکت قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں حضرت شاہ رکن عالم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا اوران کے پیغام کوعام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حضرت شاہ رکن عالم کی عوام دوستی مثالی تھی۔ وہ لوگوں کے مسائل حل کرتے تھے اورانہیں مشکلات سے نکالتے تھے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com