Share |

کھیلوں کے ذریعے خواتین میں قائدانہ صلاحیت کےفروغ کے لیے امریکی قونصلیٹ لاہور کی جانب سےتربیتی کیمپ

اکنامک ایشوز لاہور (ویب ڈیسک ) امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلگی نے 12 سے 20 سال کی 25 نوجوان خواتین کو امریکی قونصلیٹ جنرل، پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور گیلیکسی سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ کوچنگ کیمپ میں شرکا کو خوش آمدید کہا، اس کوچنگ کیمپ میں کرکٹ کے کھیل کے ذریعے صنفی برابری، خواتین کی خود مختاری، قائدانہ صلاحیت اور ٹیم بلڈنگ کو فروغ دیا گیا۔
کیمپ کے دوران نوجوان خواتین نے ٹیم بلڈنگ اور لیڈرشپ کے ہنر کے بارے میں ہاکی کی مایہ ناز کھلاڑی رابعہ قادر، کرکٹر اور تجزیہ کار مرینا اقبال کے خیالات سے استفادہ کیا اور گفتگو میں حصّہ لیا. شرکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com