Share |

نیا سٹائلش سیلفی فون آنر10لائٹ متعارف، کراچی میں تعارفی تقریب ، قیمت اور دیگرفیچرز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

اکنامک ایشوز(آن لائن) اسمارٹ فون ساز کمپنی آنر (Honor)کی طرف سے نیا سٹائلش سیلفی فون آنر10لائٹ متعارف کروا دیا گیاہے جس کی قیمت صرف38ہزار 999روپے رکھی گئی ہے اور اتنی کم قیمت میں مصنوعی ذہانت کے حامل 24میگا پکسل کیمرے اور فلیگ شپ گریڈ کنفیگریشنز سمیت کئی ایسے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں جو کوئی اور نہیں کر سکتا۔ اس نئے ماڈل کی تعارفی تقریب پرل کانٹی نینٹل کراچی میں ہوئی جس میں فلم و ٹی وی کے ستاروں کی ایک کہکشاں بھی موجود تھی۔ ای ایم یو آئی 9.0اور اینڈرائیڈ 9آپریٹنگ سسٹم، جھلملاتے رنگوں اور خوبصورت ڈیزائن کا حامل یہ فون یقیناًصارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی نے اپنے ماڈلز آنر 9لائٹ اور آنر 10میں بھی سیلفی فوٹوگرافی کو بہتر سے بہترین بنانے پر بھرپور توجہ دی اور آنر 10لائٹ میں اس فیچر کو مزید جدیدبنایا گیا ہے۔ اس ماڈل میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بھی 8رئیل ٹائم سینیریو ریکگنیشن (8 real-time scenario recognition)تک مزیدترقی دی گئی ہے جو تصویر میں چہرے کے خدوخال اور پس منظر کو خودکار طریقے سے بہتر بنائے گی۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com