Share |

عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا کر دیا

اکنامک ایشو(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کااپنا وعدہ پور ا کر دیاہے اور آج اسی حوالے سے ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔
وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنا دیا گیاہے اور اس کا نام اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی رکھا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے، آزادی کے بعد سے تعلیم کے شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی، جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔ ملک کی سب سے قیمتی پراپرٹی کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنی قوم کو بتانا ہے کہ اپنا قبلہ درست کرنا ہے، لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس قوم اور حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com