Share |

جناح ہسپتال انتظامیہ کاالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے سے انکار،چیف جسٹس پاکستان کا آج پیش ہونے کا حکم

اکنامک ایشوز(آن لائن)جناح ہسپتال انتظامیہ نے الائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے سے انکارپر چیف جسٹس پاکستان نے جناح ہسپتال کی انتظامیہ کو آج پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس نے صدرالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکی درخواست پرحکم جاری کیا،صدر الائینڈ ہیلتھ پروفیشنلز ساجد عمر کا کہناتھا کہ الائیڈہیلتھ پروفیشنلزمحکمے کی آمدن کے 20 فیصدشیئرکے حقدارہیں،عدالت نے جون میں الائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے کاحکم دیاتھا لیکن جناح ہسپتال انتظامیہ نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکو شیئر دینے سے انکار کردیاجس پر چیف جسٹس پاکستان نے جناح ہسپتال کی انتظامیہ کو آج پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com