Share |

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اکنامک ایشوز(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، معاشی بحران کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، دوست ممالک کے دورے کے بعد کہہ چکا ہوں کہ ہمارا فوری معاشی بحران ختم ہو چکا ہے، صنعتوں کو اضافی گیس اور بجلی فراہم کریں گے، گیس کے نرخ سے متعلق فیصلہ بھی ہو چکا ہے، پٹرول مہنگا نہیں سستا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل پاکسان کا بجٹ خسارہ 230 ارب روپے تھا، ہمارے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ خسارہ کم ہو کر اب 130 ارب روپے رہ گیا ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com