Share |

وزیر اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر تہنیتی پیغام

اکنامک ایشوز(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائی چارے اوردو طرفہ تعاون سے عبارت ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کی سرپرستی میں دو طرفہ تعلقات مزید تقویت اورہر شعبے میں وسعت اختیار کرتے ہوئے طویل المدت سٹریٹجک اکنامک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے47 ویں قومی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بھیجے جانے والے خط میں وزیرِ اعظم کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا ہے۔47 سال کے مختصر عرصے میں آج امارات ترقی، خوشحالی اور گڈ گورننس کی مثال بن چکا ہے جو عرب امارات کی قیادت کی دور اندیشی اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com