Share |

نوازشریف کی خاندان کے ہمراہ نیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات ، حمزہ شہباز بعد میں بھی موجود رہے

اکنامک ایشوز(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی ۔
نوازشریف نے نیب آفس لاہور میں میاں شہبازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر ان کے ساتھ شریف فیملی کے دیگر ارکان مریم نواز، نصرت شہباز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے ، ملاقات کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور نصرت شہباز نیب آفس سے ر وانہ ہوگئے لیکن حمزہ شہباز اپنے تایانوازشریف کے ساتھ نیب آفس سے باہر نہیں آئے اور ان کی اپنے والد کے ساتھ ملاقات نواز شریف کی روانگی کے بعد میں بھی کافی دیرتک جاری رہی ۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com