Share |

خادم حسین رضوی کی گرفتاری پر ہالینڈ کا شدت پسند سیاستدان گیرٹ ویلڈرز بھی میدان میں آگیا، پیغام جاری کردیا

اکنامک ایشوز(آ ن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ہالینڈ کا گستاخِ رسول ﷺ سیاستدان گیرٹ ویلڈرز بھی میدان میں آگیا ۔ گیرٹ ویلڈرز نے علامہ خادم رضوی کی گرفتاری پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں گیرٹ ویلڈرز نے لکھا یہ بہت ہی شاندار خبر ہے کہ اس خادم حسین رضوی جس نے میرے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا کو آخر کار پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اب اپنی باقی کی زندگی جیل میں گزارے گا، اچھا ہوا جان چھوٹی۔
گیرٹ ویلڈرز کی جانب سے اس ٹویٹ میں 2 ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے گئے ۔ ایک تو (#KhadimRizviArrested) کے نام سے تھا جبکہ دوسرا گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے تھا۔ خاکوں کے حوالے سے ہیش ٹیگ ٹویٹ کے ہیش ٹیگ سے حذف کردیا گیا ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com