Share |

جتنے بھی کیس بنائیں ہم عمران کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے: احسن اقبال

اکنامک ایشوز نیوز کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہم عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے وہ جتنے مرضی کیس بنائیں ہم ان کا دفاع کریں گے۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں پوری دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتی تھی لیکن ہم نے دنیا کو بتایا تھا کہ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دی ہے، ہم نے ثابت کیا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے توانائی بحران کو شکست دے سکتاہے، ہماری اس کامیابی کو عمران خان کی نگرانی اور قیادت میں ایک سیاسی سازش کے ذریعے ناکام کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ سال ترقی کا سفر طے کیا ہے، اس وقت حکومت نے پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں منفی پروپیگینڈا شروع کیا ہوا ہے، عمران خان کہتے تھے سی پیک کے منصبوں میں کرپشن ہوئی، چین جاکر انہوں نے سی پیک کا قصیدہ پڑھا اور پاکستان آکر سی پیک کے منصوبوں پر کیچٹر اچھالتے ہیں۔
(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ہم آپ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے، اگر آپ سمجھتے ہیں اپنی ناکامیوں کو ہماری گرفتاری سے چھپالیں گے تو آپ کی بھول ہے، ہم آپ کو چھپنے نہیں دیں گے اور قوم کو بتائیں گے اناڑی اناڑی ہی ہوتاہے، آج ملک میں مہنگائی کا پہاڑ عوام پر ڈھا دیا گیا ہے جس میں حکومت کی ناتجربےکاری ہے۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com