Share |

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

اکنامک ایشوز نیوزاسلام آباد (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں نچلے طبقوں کا تحفظ سب سے اولین ترجیح ہے، غربت کے خاتمے کے لئے مفصل پروگرام جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملک میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، وزیرِ اعظم کے معاون ِ خصوصی افتخار درانی چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر و دیگر شریک تھے۔ چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیرِ اعظم کو غربت کے خاتمے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بی آئی ایس پی کے موجودہ نظام میں پائے جانے والے سقم خصوصاً حق داروں کوکیش ٹرانسفر کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سٹنٹڈگروتھ کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں نچلے طبقوں کا تحفظ سب سے اولین ترجیح ہے، غربت کے خاتمے کے لئے مفصل پروگرام جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com