Share |

حکومت اب گھر بنانے کے دعوﺅں سے جان چھڑا رہی ہے :قمر زمان کائرہ

لاہور (اکنامک ایشوز آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت اب گھر بنانے دعوﺅں سے جان چھڑا رہی ہے ، حکومت وہ کام کرے جوحقیقت سے میل کھاتا ہو۔
دنیا نیوز کے پروگرام آن دا فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت جتنے دعوے کرتی رہی ہے اور سودن کا جو پروگرام بنایا تھا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دےںگے، پتہ نہیں کیسے دیں گے اور اب گھر بنانے سے جان چھڑانے کی کوششیں ہور ہی ہے ، ان کے تمام دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب اپنے دعوﺅں سے جان چھڑا رہی ہے ، وزیر اعظم نے دھرنے کرنیوالوں کوفسادی کہا تھا لیکن اب ان سے معاہدہ کرنے کا مطلب اس سارے عمل کوتسلیم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت وہ کام کرے جوحقیقت سے میل کھاتا ہو، حکومت اس راستے پر زیادہ دیر نہیں چل سکتی ۔

Thank You for visiting Economic Issues Pk.Com